9 مئی 2013 - 19:30
دشمن کی کوشش ایران میں عدم استحکام پیدا کرنا

دشمن ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کے ذریعے ایران کے اسلامی جمہوری نظام کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔

ابنا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سیاسی امور کے سربراہ بریگیڈیر یداللہ جوانی نے کہا ہے کہ  دشمن ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کے ذریعے ایران کے اسلامی جمہوری نظام کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔
مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بریگيڈیر یداللہ جوانی نے آج تہران میں سپاہ علی بن ابی طالب ع کے حکام اور کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سامراج اور عالمی صیہونزم ایران میں آئندہ جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کے ذریعے ایران میں بے چینی کا راستہ ہموار کرنا چاہتاہے تاکہ ایران کوعدم استحکام کا شکار کر سکے۔
بریگيڈیر یداللہ جوانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ملت ایران کو چاہۓ کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں مثالی شرکت کے ذریعے ایک بار پھر دشمنوں کو ناکامی اور شکست کا مزہ چکھا دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲